Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مقبوضہ کشمیر: حزب المجاہدین کے کمانڈر ریاض نائیکو شہید

شائع 06 مئ 2020 05:35pm

مقبوضہ کشمیر پر قابض بھارتی فوج نے حزب المجاہدین کے کمانڈر ریاض نائیکو کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

چالیس سالہ ریاض نائیکو حزب المجاہدین کے چیف آپریشنل کمانڈر تھے، انہیں دو ہزار سولہ میں شہید ہونے والے کمانڈر برہان وانی کا جانشین سمجھا جاتا تھا۔

بھارتی فوج نے ریاض نائیکو کی شہادت کے بعد کشمیر میں سخت کرفیو نافذ کردیا ہے، وادی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی۔